کلگام جھڑپ میں ہلاک ہوئے تینوں جنگجوؤں کی شناخت ہو گئی

خبراردو:

کلگام علاقے میں اتوار کی صبح فورسز اور جنگجوؤں کے مابین ہوئی جھڑپ میں تین جنگجو ہلاک جبکہ دو فوجی اہلکارزخمی ہوئے۔ ہلاک ہوئے جنگجوؤں کی شناخت کر لی گئی ہے ۔
ہلاک ہوئے جنگجوؤں کا تعلق جیش محمد جنگجو گروپ سے بتایا جا رہا ہے ۔ جنکی شوپیان سے تعلق رکھنے والے شاہدالاسلام تانترے ارونی کلگام سے نازل مکرو اور کلگام کے اونتو سے زبیر لون کے بطور ہوئی ہے ۔

وہیں دوسری اور جیسے ہی جھڑپ ختم ہوئی اور فورسز جھڑپ کی جگہ سے چلے گئے تو مقامی لوگ جھڑپ کی جگہ پہنچ گئے اور ملبے پر پانی ڈالنا شروع کیا اور اسی دوران دھماکہ ہوا جس میں اب تک پانچ نوجوان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

اس سے پہلے علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے علاقے میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا اور جیسے ہی فورسز مشتبہ جگہ کی طرف بڑھے تو جنگجوؤں نے فورسز پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ، جس کے بعد جھڑپ شروع ہوئی جس میں دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ۔

وہیں جھڑپ کی جگہ فورسز کے ساتھ ہوئے تصادم میں دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل رکھی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں