دھرم شالہ میں پنجاب کنگز اور رائل چیلنجر بنگلورو کا مقابلہ

دھرم شالہ، آئی پی ایل سیزن-17 کا 58 واں اور دھرم شالہ میں 13 واں میچ جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔ پنجاب کنگز سیم کرن کی کپتانی میں اترے گی اور رائل چیلنجر بنگلورو کی قیادت فاف ڈوپلیسی کریں گے۔

ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتظامیہ نے اس میچ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تقریباً 22 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے کرکٹ اسٹیڈیم کے تقریباً تمام اسٹینڈز کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

ایس پی سی اے دھرم شالہ میں 13ویں آئی پی ایل میچ کی میزبانی کرے گا، جبکہ یہ اس آئی پی ایل سیزن کا 58 واں میچ ہوگا۔ یہ میچ پنجاب کنگز اور آر سی بی کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر اوپر چڑھنے کے لیے اہم ہوگا۔ دونوں ٹیمیں دھرم شالہ میں ہونے والے اس میچ میں جیت درج کرنا چاہیں گی۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب چنئی سے شکست کے بعد دھرم شالہ میں جیت کا کھاتہ کھولنے کی کوشش کرے گی۔

آئی پی ایل کے میچ کا ٹاس آج شام 7.00 بجے ہوگا جبکہ میچ 7.30 بجے شروع ہوگا۔ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آنے والے شائقین کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے شام 4 بجے تک کھول دیے جائیں گے۔

تقریباً 1300 پولیس اور ہوم گارڈز کے اہلکار میچ میں سیکورٹی انتظامات اور ٹریفک کے انتظامات کے لیے تعینات ہوں گے۔ میچ کے دوران ہجوم پر نظر رکھنے کے لیے ڈرونز کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ دیگر تمام قسم کی اشیاء لے جانے پر پابندی ہوگی۔ تماشائیوں کو ایسی چیزیں باہر پھینکنی ہوں گی۔

دھرم شالہ میں بھاری ٹریفک کو دیکھتے ہوئے پولیس نے سہ پہر تین بجے سے یک طرفہ ٹریفک کا نظام شروع کر دیا ہے۔ پولیس گراؤنڈ دھرم شالہ، میلہ گراؤنڈ داڑی، زوراور اسٹیڈیم، ایس اے آئی اسٹیڈیم میں ناظرین کی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1709

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں