چین: سڑک حادثہ میں نو افراد ہلاک

ین چھوان، شمال مغربی چین کے ننگ شیا ہوئی صوبے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں نو افراد کی موت ہو گئی۔

مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ حادثہ 07:40 کے قریب چنگ ٹونگشیا شہر میں قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک ایک کار سے ٹکرا گیا۔ واقعے میں نو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں