کلراج مشرا نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

نئی دہلی، راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے بدھ کو صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی صدر کے ساتھ ان کی یہ خیرسگالانہ ملاقات تھی راشٹرپتی بھون میں منعقدہ اس میٹنگ میں مسٹر مشرا نے صدر کے ساتھ مختلف موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا اس کے بعد مسٹر مشرا نے سابق نائب وزیر اعظم بھارت رتن لال کرشن اڈوانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی انہوں نے مسٹر اڈوانی کو شال اوڑھا کر، گلدستہ اور یادگاری تحفہ دے کر ان کا استقبال کیا۔

گورنر نے مسٹر اڈوانی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی بہتر صحت اور طویل عمر ی کی خواہش کا اظہار کیا ۔

یو این آئی ۔ ع خ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں