سیف علی خان پریہ درشن کی تھرلر فلم میں کام کریں گے!

ممبئی، بالی ووڈ اداکار سیف علی خان، فلم ڈائریکٹر پریہ درشن کی آنے والی فلم میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

بالی ووڈ میں چرچا کہ پریہ درشن، سیف علی خان کے ساتھ فلم کرنے جا رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ پریہ درشن کی یہ فلم تھرلر ہوگی، اس کے لیے وہ سیف علی خان سے رابطے میں ہیں۔ پریہ درشن سیف کو فلم میں مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کرنا چاہتے ہیں اور دونوں اس بارے میں بات بھی کر رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ پریہ درشن کی فلم کی اسکرپٹ تیار ہے، سیف علی خان کو فلم میں نابینا شخص کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ سیف بھی اس پیشکش میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ اگر معاملات ٹھیک رہے تو اس فلم کی شوٹنگ اس سال جولائی اور اگست میں کی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ 40 دن میں کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں