مرمو ماریشس کے تین روزہ دورے پر روانہ

نئی دہلی، صدرجمہوریہ دروپدی مرمو پیرکے روز 12 مارچ کو قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ماریشس کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئیں۔

محترمہ مرمو ہندوستانی بحریہ کا دستہ بحریہ کے پہلے تربیتی اسکواڈرن، آئی این ایس تیر اور سی جی ایس سارتھی کے دو بحری جہازوں کے ساتھ تقریب میں حصہ لیں گی۔

وہ اپنے تین روزہ دورے کے دوران ماریشس کے صدر پرتھوی راج سنگھ روپن اور وزیر اعظم پروند کمار جگنوتھ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گی۔

محترمہ مرموماریشس کی قومی اسمبلی کے اسپیکر، ماریشس سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔

اس دوران محترمہ مرمو اور مسٹر جگناوتھ مشترکہ طور پر ہندوستان کے امداد یافتہ 14 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ 2000 کے بعد سے ماریشس کے قومی دن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والی چھٹی ہندوستانی صدر کی حیثیت سے محترمہ مرمو کا دورہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان دیرینہ اور پائیدار تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس کے علاوہ وہ ماریشس یونیورسٹی میں ماریشس کے نوجوانوں اور سماجی و ثقافتی تنظیموں، ہندوستانی تارکین وطن کے ارکان اور مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گی۔

وزارت خارجہ کے مطابق صدر جمہوریہ کا دورہ ماریشس تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مسلسل عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں