غازی پور میں بس میں آگ لگنے سے 5کی موت

غازی پور: اترپردیش کے ضلع غازی پور کے مردہا علاقے میں پیر کو ہائی ٹینشن بجلی لائن کی زد میں آنے سے بس میں لگی آگ سے کم سے کم پانچ مسافروں کی موت ہوگئی اور دیگر کئی زخمی ہوگئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مقامی افسران کو اسپتال پہنچنے اور زخمیوں کو مفت علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپئے کی مالی معاونت اور شدید طور سے زخمی افراد کو 50ہزار روپئے بطور مالی معاونت کے دینے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مئو کی کھریا کاجھا گاؤں سے ایک بارات مردہا جارہی تھی کہ مہاہر دھام کے نزدیک بس ایک ہائی ٹینشن تار کی زد میں آگئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ واقعہ کے وقت بس میں تقریبا 50افراد سوار تھے۔

ڈی ایم آریکا اکھوری نے واقعہ میں پانچ افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ حالانکہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہونے کے آثار ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کئی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں