رمضان کا چاند نظر آیا، پہلا روزہ ۱۲ مارچ کو

نئی دہلی، امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلا روزہ 12مارچ سے ہوگا یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے ریلیز کے مطابق مولانا وصی احمدقاسمی نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ نے اعلان کیا ہے کہ 11 مارچ کو امارت شرعیہ اور اس کے دیگر شاخوں میں ماہ رمضان کے چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ پھلواڑی شریف اور ملک کے دیگر مقامات پر رمضان المبارک کا چاند عام طور پر نظر آیا۔ لہذا 12 مارچ بروز منگل کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ قرار دی گئی ہے۔

دریں اثنا مرکزی جمعیت اہل حدیث نےبھی رویت عام کی تصدیق کی ہے۔ مرکزی اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی نے فیصلہ کیا ہےکہ 12 مارچ کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں