وزیراعظم کی راجستھان کو سوغات

جے پور، وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ملک کے 750 ریلوے اسٹیشنوں پر منعقد ملک کےلئے 85 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ریل پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کرنے کے ساتھ جے پور ڈویژن کے دھنکیا اور ریواڑی جنکشن اسٹیشن پر واقع مال گودام راجستھان میں جے پور سمیت چار اسٹیشنوں پر ون اسٹیشن ون پروڈکٹ اسٹال کا ورچوئل افتتاح کیا۔

اس موقع پر گورنر کلراج مشرا راج بھون سے ورچوئل طور پر پروگرام میں شامل ہوئے جبکہ وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جیسلمیر سے پروگرام میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر مسٹر مشرا نے ان ریلوے پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کو راجستھان سمیت پورے ملک کے لیے تاریخی قرار دیتے ہوئے مسٹر مودی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ مسٹر مودی نے راجستھان کے لوگوں کو ایک بڑی سوغات دی ہے۔

اس سے آنے والے وقتوں میں ریل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی یافتہ ہندوستان کے تصور کی طرف بھی ایک بڑا قدم ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں