لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس نے 43 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

نئی دہلی، کانگریس نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے آسام، گجرات، راجستھان، اتراکھنڈ، دمن دیو اور مدھیہ پردیش سے 43 امیدواروں کی دوسری فہرست منگل کو جاری کردی کانگریس کی دوسری فہرست میں 43 امیدواروں کے ناموں میں آسام کے جورہاٹ سے گورو گوگوئی، مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ سے نکول ناتھ، راجستھان کے چورو سے راہول کسوان اور اتراکھنڈ کے الموڑا (ریزرو) سے پردیپ ٹمٹا شامل ہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے راہل کاسوان پیر کو کانگریس میں شامل ہو گئے۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات غریب اور امیر کی بنیاد پر لڑے جائیں گے۔

مسٹر وینوگوپال نے کہا، ’’ہماری ضمانت نوجوانوں، کسانوں، خواتین، درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے مسائل کو حل کرنے کی ہے۔ ہمارا ایجنڈا عوام کا ایجنڈا ہے جبکہ بی جے پی کا ایجنڈا تقسیم کرنے والا ہے۔

اس سے قبل کانگریس نے 8 مارچ کو 39 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی تھی۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1933

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں