یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ صبح 9 بجے تک امروہہ میں 14.32 فیصد، میرٹھ میں 12.28 فیصد، باغپت میں 11 فیصد، غازی آباد میں 10.67 فیصد، گوتم بدھ نگر میں 11.57 فیصد، بُلند شہرمیں 11.99 فیصد، علی گڑھ میں 12.20 فیصد ، متھرا میں 10.09 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ۔ ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔

مسٹر رنوا نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 81 مرد اور 10 خواتین امیدوار میدان میں ہیں، جن کی قسمت کا فیصلہ 1 کروڑ 67 لاکھ 77 ہزار 198 ووٹرز کریں گے، جن میں 90 لاکھ 26 ہزار 51 مرد اور 77 لاکھ 50 ہزار 356 خواتین کے علاوہ 791 تھرڈ جینڈر شامل ہیں۔ آزادانہ، منصفانہ اور پرامن ووٹنگ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹروں کی تعداد غازی آباد میں 29 لاکھ 45 ہزار 487 ہے جبکہ سب سے کم ووٹروں کی تعداد باغپت میں 16 لاکھ 53 ہزار 146 ہے۔

متھرا اور گوتم بدھ نگر میں زیادہ سے زیادہ 15-15 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ بلند شہر میں کم از کم چھ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ اس الیکشن میں کل ایک لاکھ 77 ہزار چار پولنگ اسٹیشنز اور سات ہزار 797 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے تین ہزار 472 حساس ہیں۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں