چھتیس گڑھ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں نو افراد ہلاک

بیمیترا، چھتیس گڑھ کے بیمیترا ضلع میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم میں نو لوگوں کی موت ہو گئی اور 23 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ مہلوکین میں پانچ خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ بیمیترا تھانہ علاقہ کے کٹھیا پٹرول پمپ کے قریب اتوار کو دیر رات تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔ سبھی ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے بعد ترائیا گاؤں سے پتھررا واپس آرہے تھے۔ اس دوران ان کی گاڑی ایک پک اپ سے ٹکرا گئی۔

ٹکر اتنی زوردار تھی کہ نو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فوری طور پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بیمترا ضلع کلکٹر رنویر شرما، پولیس سپرنٹنڈنٹ رام کرشن ساہو سمیت تمام سینئر افسران اسپتال پہنچے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ کا شکار تمام افراد پتھررا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت بھوری نشاد (50)، نیرا ساہو (55)، گیتا ساہو (60)، اگنیا ساہو (60)، خوشبو ساہو (39)، مدھو ساہو (5)، رکیش نشاد (6) اور ٹوئنکل نشاد (6) کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک کی شناخت ہونا باقی ہے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں