کانگریس نے پنجاب سے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

نئی دہلی، کانگریس نے آج پنجاب سے لوک سبھا انتخابات کے لئے ریاستی کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ ورار سمیت چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے کی صدارت میں منعقدہ کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان تمام امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ پارٹی نے راجہ برار کو لدھیانہ لوک سبھا سیٹ سے میدان میں اتارا ہے، جبکہ سکھویندر سنگھ رندھاوا کو گرداسپور، کلبیر سنگھ زیرا کو کھڈور صاحب اور وجے اندر سنگھ کو آنند پور صاحب سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

یو این آئی ۔ ع خ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں