باندہ میں سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

باندہ، اترپردیش میں باندہ ضلع کے کمسین علاقے میں سڑک حادثہ میں بائک پر سوار تین افراد کی موت ہوگئی۔

پولس ایریا آفیسر ببیرو راجویر سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ یہ حادثہ رات تقریباً 2 بجے اس وقت پیش آیا جب کمسین کے رہائشی محمد غلام (18)، کملیش ساہو (26)، راجو موسیوا (12) گاؤں سے بائک کے ذریعہ کمسین آرہے تھے کہ ایک بے قابو بولیرو سے ان کی بائک ٹکرا گئی۔ اطلاع پر پولیس جائے واقع پر پہنچی اور تینوں کو علاج کے لیے کمیونٹی سینٹر میں داخل کرایا جہاں محمد غلام اور کملیش کو علی الصبح مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ راجو کو ضلع اسپتال ریفر کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی بھی آج موت ہوگئی۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں