اتراکھنڈ میں بے قابو گاڑی نچلی سڑک پر گرنے سے پانچ افراد کی موت

دہرادون، اتراکھنڈ کے دہرادون میں مسوری روڈ پر سنیچر کی صبح ایک بے قابو گاڑی کے نچلی سڑک پر گرنے سے چار نوجوانوں اور ایک لڑکی کی موت ہوگئی ، جب کہ ایک لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسوری میں جھاڑیپانی روڈ پر پانی کے بند کے پاس ایک گاڑی اوپری سڑک سے بے قابو ہو کر نچلی سڑک پر گر گئی۔ گاڑی میں کل چھ لڑکے اور لڑکیاں سفر کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ ایک نوجوان اور لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ایک اور لڑکی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

یہ سبھی ایک مقامی انسٹی ٹیوٹ کے طالب علم بتائے جاتے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں