مرمو پانچ روزہ سرکاری دورے پر شملہ پہنچیں

شملہ، صدر دروپدی مرمو پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کو شملہ پہنچ گئیں۔
محترمہ مرمو راشٹرپتی بھون کے عملے کے ساتھ صبح 1035 بجے ایئر فورس کے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر میں کلیانی ہیلی پیڈ پر اتریں۔ جہاں ہماچل پردیش کے گورنر شیو پرتاپ شکلا نے ان کا خیرمقدم کیا۔ صدر 4 مئی سے 8 مئی تک ہماچل پردیش کے دورے پر ہیں۔اس سے پہلے انہیں 1100 بجے جبرہاٹی ہوائی اڈے پر اترنا تھا لیکن معلوم ہوا کہ موسم صاف ہونے کی وجہ سے صدر کا ہیلی کاپٹر شملہ میں راشٹرپتی بھون دی ریٹریٹ کے قریب کلیانی ہیلی پیڈ پر اترا۔

اپنے دورے کے دوران صدرجمہوریہ شملہ کے مشوبارہ میں راشٹرپتی ہاؤس میں قیام کریں گی۔ صدر جمہوریہ 6 مئی کو دھرم شالہ میں ہماچل پردیش سنٹرل یونیورسٹی کے 7ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ 7 مئی کو صدر جمہوریہ گیٹی ہیریٹیج کلچرل کمپلیکس، شملہ میں ایک ثقافتی پروگرام میں شرکت کریں گی۔

ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ریج اور مال روڈ پر بھی حفاظتی انتظامات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی انتظامات کے لیے 1200 پولیس افسران اور جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

بعد میں وہ شملہ میں راج بھون میں ہماچل پردیش کے گورنر کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گی۔ صدر 8 مئی کو دہلی واپس لوٹ جائیں گی۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں