اتر پردیش میں صبح 9 بجے تک 12.94 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج اتر پردیش کے 12 اضلاع کی 10 پارلیمانی نشستوں کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ جاری ہے اور صبح 9 بجے تک اوسطاً 12.94 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ .
ریاستی الیکشن کمیشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق صبح 9 بجے تک آگرہ میں 12.74 فیصد، آنولا میں 11.42 فیصد، بدایوں میں 12.89 فیصد، بریلی میں 11.59 فیصد، ایٹہ میں 13.16 فیصد، فتح پور سیکری میں 13.4 فیصد ، ہاتھرس میں 13.43 فیصد، فیروز آباد میں 13.36 فیصد، مین پوری میں 12.18 فیصد اور سنبھل میں 14.71 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں