مدھیہ پردیش میں تیسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل، 62 فیصد سے زیادہ ووٹنگ

بھوپال، لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش کے نو پارلیمانی حلقوں میں آج شام چھ بجے پرامن طریقے سے ووٹنگ مکمل ہوئی اور ایک کروڑ 77 لاکھ سے زیادہ ووٹروں میں سے اوسطاً 62.28 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ووٹنگ مکمل ہونے کے ساتھ ہی نو خواتین سمیت کل 127 امیدواروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں سیل ہوگئی۔ نمایاں امیدواروں میں مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا (بی جے پی)، سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان (بی جے پی) اور سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ (کانگریس) شامل ہیں۔

فی الحال الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا فیصد صرف شام 5 بجے تک جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک کے دس گھنٹوں میں گنا میں 68.93 فیصد، گوالیار میں 57.86 فیصد، بیتول میں 67.97، بھنڈ میں 50.96، بھوپال میں 58.42، مورینا میں 55.25، راج گڑھ میں 72.08، ویڑی میں 69.20 فیصد رہا۔

چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے مطابق کل ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 77 لاکھ 52 ہزار 583 ہے جس میں 92 لاکھ 68 ہزار 987 مرد اور 84 لاکھ 83 ہزار 105 خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 491 ووٹرز کا تعلق دیگر زمرہ سے ہے۔ ووٹنگ کے لیے مجموعی طور پر 20 ہزار 456 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جن میں 101 معاون پولنگ اسٹیشنز بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر پانچ ہزار 744 پولنگ اسٹیشنز کو نازک پولنگ اسٹیشنز کے طور پر نشان زد کیا گیا۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں