لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 64.4 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی، لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کے روز64.4 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک کی 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں رات 11:40 بجے تک تقریباً 64.4 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ کمیشن نے مطلع کیا کہ جیسے ہی پولنگ پارٹیاں واپس آنا جاری رکھیں گی، ان کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسے اپ ڈیٹ کیا جائے گا اوروی ٹی آر ایپ پر پی سی کے مطابق (متعلقہ اے سی سیگمنٹ کے ساتھ) دستیاب کرایا جائے گا، جیسا کہ پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلہ میں کیا گیا تھا۔

کمیشن کے مطابق رات 11:40 بجے تک ریاست کے لحاظ سے تخمینہ ووٹنگ فیصد :

ریاست…………….پارلیمانی حلقہ….. ووٹنگ کا فیصد

1. آسام…………………..4…………….. 81.61

2. بہار…………… ……..5…………..58.18

3. چھتیس گڑھ……………. 7………… 71.06

4. دادرا نگر حویلی اور دمن ودیو….2………..69.87

5. گوا…………………… 2………… 75.20

6. گجرات…………. 25.. ……………..58.98

7. کرناٹک…………14……………….70.410

8. مدھیہ پردیش…………….. 9………… 66.05

9. مہاراشٹر……………..11…………….61.44

10. اتر پردیش…………… 10………… 57.34

11. مغربی بنگال………… 4……………. 75.79

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں