چھتیس گڑھ میں تیسرے مرحلے میں 71.06 فیصد ووٹنگ

رائے پور، چھتیس گڑھ میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو 71.06 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ریاستی الیکشن آفس کے مطابق، ریاست میں تیسرے اور آخری مرحلے میں سات لوک سبھا سیٹوں رائے پور، بلاس پور، کوربا، رائے گڑھ، درگ، جانج گیر-چانپا اور سرگوجا کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

سرگوجا پارلیمانی حلقہ میں سب سے 78.78 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ سب سے کم 63.95 فیصد بلاس پور میں رہا۔ رائے گڑھ میں 78.43 فیصد، جانج گیر میں 65.92 فیصد، درگ میں 72.29 فیصد، کوربا میں 75.56 فیصد اور رائے پور میں 66.02 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

اس کے ساتھ ہی ریاست کی تمام 11 پارلیمانی نشستوں کے لیے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔ انتخابی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں