بھاگلپور: ہائی وے اور کار کے درمیان زبردست ٹکرمیں تین نوجوان ہلاک، دو زخمی

بھاگلپور، بہار کے بھاگلپور ضلع کے رنگرہ تھانہ علاقے کے بھوانی پور گاؤں کے نزدیک قومی شاہراہ-31 پر آج صبح ایک ہائیوااور کار کے درمیان سیدھی ٹکر میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پورنیہ سے آرہی کار بھوانی پور گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار گاڑی ہائی وا سے ٹکرا گئی۔ گاڑیوں کی رفتار اتنی زیادہ تھی کہ تصادم کے بعد کار کی چھت اڑ گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نواگاچھیا سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈرائیور ہائی وا چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے موقع پر پہنچ کر کار میں پھنسی لاشوں کو باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ مرنے والوں کی شناخت نوگچھیا کے رہنے والے کیپسٹن یادو (32) اور سنوج یادو (30) اور کھگڑیا کے پربھاکر یادو (28) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تینوں دوست پورنیہ میں ایک ڈھابہ چلاتے تھے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں