کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت ملی

نئی دہلی، سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دیدی دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں جیل میں بند مسٹر کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت ملی ہہے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے یہ حکم دیا بنچ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا، ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو، اور اروند کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی کے دلائل سننے کے بعد 7 مئی کو کہا تھا کہ جمعرات یا اگلے ہفتے سماعت مکمل ہونے پر عبوی ضمانت سے متعلق کوئی حکم جاری کرے گی ۔

7 مئی کو ہی راوز ایونیو میں واقع کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے ان کی عدالتی حراست کی مدت میں 20 مئی تک کی توسیع کا حکم دیا تھا۔

جاری ۔ یو این آئی ۔ ع خ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں