چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں آٹھ نکسلی ہلاک

بیجاپور، چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں آج پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں آٹھ نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بیجاپور ضلع کے جنگل میں صبح سے پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری ہے جو ابھی تک جاری ہے۔ انکاؤنٹر میں آٹھ نکسلی مارے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا ہے۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1730

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں