دنیا
کسی بھی وجہ سے صورت حال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ٹرمپ نے غیر متوقع صورتحال پر ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ معاہدے تک امریکی بحری جہاز، ائیر کرافٹ اور فوجی اہلکار ایران کے اردگردموجود رہیں گے جب کہ کسی بھی وجہ سے صورت حال غیرمتوقع ہوئی تو دوبارہ حملے شروع ہوجائیں گے، یہ حملے پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقتور ہوں گے جسے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی طے ہو چکا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج اس دوران اپنی
بھرپورتیاری اور آرام کر رہی ہے، امریکی فوج درحقیقت اپنی اگلی فتح کی منتظر ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
حوثی گروپ سعودی عرب کی سمندری ناکہ بندی کے بعد بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے پر غور کر رہا ہے
صنعاء، سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کرنے کے ایک ہفتے بعد، یمن کا ایران کی حمایت یافتہ حوثی گروپ جنوبی بحیرِہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر فیس (ٹیکس) عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔
اس گروپ نے 20 جولائی کو سعودی عرب پر بحری پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے جاری علاقائی تنازع میں ایک نیا محاذ کھول دیا اور خلیج سے باہر عالمی توانائی کی سپلائی لے جانے والے تجارتی جہازوں پر حملے تیز کر دیے۔
معاملے سے جڑے ذرائع کے مطابق، حوثی جنوبی بحیرہ احمر کو خلیجِ عدن سے جوڑنے والے حکمتِ عملی کے حامل آبنائے باب المندب سے گزرنے والے زیادہ تر تجارتی جہازوں سے فیس وصول کرنے کے منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تاہم اس تجویز کو نافذ کرنے کے لیے کسی ٹائم لائن کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔
حوثی کے میڈیا آفس نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق، حوثی حکام اس مہینے کے آغاز میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وہاں گئے تھے۔ وہاں ایرانی حکام نے امریکہ پر دباؤ بڑھانے اور بین الاقوامی آبی گزرگاہوں پر فیس وصول کرنے کے عمل کو عام بنانے کے مقصد سے باب المندب کا استعمال کرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے پر بات چیت کی تھی۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
حکومتی اختلافات باہر لانےوالے وزیر یا اہلکار کو برطرف کر دیا جائے گا:رضا عارف
تہران، ایرانی نائب صدر رضا عارف نے کہا ہے کہ حکومتی اختلافات عوام میں لانےوالے وزیر یا اہلکار کو برطرف کر دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں ایرانی نائب صدر نے کہا کہ سرکاری اداروں کے درمیان اختلاف کابینہ اور صدر کی موجودگی میں اٹھائےجائیں تاہم کسی شعبے کو دوسرے کے خلاف کارروائی یا حکومتی میکانزم سے ہٹ کر فیصلےکا حق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ من مانی کارروائی یا اختلافات میڈیا میں لانے سے معاشرے میں اضطراب پیدا ہوتا ہے ایسا کرنے والوں کےخلاف حکومت فیصلہ کن کارروائی کرے گی۔
دریں اثناایرانی نائب اسپیکر حمید رضا بابائی نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی اسمبلی کے نائب اسپیکر حمید رضا بابائی کا کہنا ہے کہ ہمیں امریکا کو یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ جب چاہے جنگ شروع کرے اور جب چاہے جنگ بندی کا اعلان کر دے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو خطے میں اپنی مرضی مسلط کرنے سے روکنا چاہیے اور ایران کو امریکی مطالبات کے سامنے مضبوطی سے ڈٹے رہنا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز کے مشترکہ علاقائی انتظام سے متعلق عمان کی تجویز خارج کردی
تےہران، ایران نے آبنائے ہرمز کے مشترکہ علاقائی انتظام سے متعلق عمانی تجویز مسترد کرتے ہوئے عمانی راستے کے ایک حصے پر کنٹرول کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے انتظام سے متعلق تجاویز کے تبادلے پر مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ تہران نے عمان کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں بحری راستوں کو دونوں ممالک کے درمیان مساوی طور پر تقسیم کرنے کی بات کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اس کے بجائے تجویز دی ہے کہ آبنائے ہرمز کے اپنی جانب والے حصے میں بحری آمد و رفت کا انتظام تہران کرے، جبکہ مخالف سمت کے راستے کے ایک حصے کا انتظام مسقط کے پاس ہو، تاہم مکمل راستہ عمان کے اختیار میں نہ ہو۔
غریب آبادی نے کہا کہ عمان نے ہمیں تجویز دی تھی کہ آبنائے ہرمز میں ایک راستہ قائم کیا جائے، جس کا 50 فیصد حصہ ہماری علاقائی حدود میں اور 50 فیصد حصہ عمانی علاقائی پانیوں میں ہو۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کا راستہ ایسا ہو سکتا ہے کہ وہ ایرانی پانیوں سے داخل ہوں اور عمانی علاقائی پانیوں سے نکلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمان کے لیے ہماری تجویز یہ ہے کہ آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ روٹ کا ایک حصہ ہماری علاقائی حدود میں ہو، جبکہ جو حصہ عمانی پانیوں سے گزرتا ہے، اس کا انتظام بھی ہمارے کنٹرول میں ہو۔
غریب آبادی نے خبردار کیا کہ اگر عمان نے اس منصوبے کو مسترد کیا تو آبنائے ہرمز بدستور بند رہے گی۔
علاوہ ازیں ایک ایرانی عہدیدار نے خبرط رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جنوبی راستے جہازوں کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے انتظامات کا فیصلہ صرف ایران اور عمان اپنے اپنے حصوں کی بنیاد پر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والا مکمل اندرونی راستہ اور بیرونی راستے کا ایک حصہ ایرانی کنٹرول میں ہونا چاہیے۔
اعلیٰ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران عمان کو ایک قابلِ قدر ہمسایہ سمجھتا ہے۔ آبنائے ہرمز میں عمان کا کنٹرول اس کے حصے کے مطابق ہونا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان7 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا1 week agoامریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی امید سے خام تیل کی قیمت کم ہوگئی
دنیا5 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی
ہندوستان6 days agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا






































































































