سرینگر جامع مسجد میں چار ماہ کے بعدنماز ادا

خبراردو:

سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں چار ماہ کے بعد نماز ظہر ادا گزشتہ روز کی گئی. نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد میں بدھ کے روززائد ازچارماہ کےبعد نمازظہرادا کی گئی۔ بتادیں کہ مرکزی حکومت کی طرف سے 5 اگست کے جموں کشمیرکودفعہ 370 اوردفعہ 35 اے کےتحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنیسخ اور ریاست کودوحصوں میں منقسم کرنےکےفیصلوں کے بعد وادی میں پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظرتاریخی جامع مسجد کےمنبرومحراب لگاتارخاموش ہیں۔

پائین شہرکےنوہٹہ میں واقع وادی کےقدیم اورسب سےبڑے معبد تاریخی جامع مسجد میں بدھ کےروززائد چارماہ کے بعد نمازظہرادا کی گئی۔

جامع میں نمازظہر کی ادائیگی کے بعد ہی جامع انتظامیہ نے جامع کے دروازوں کو مقفل کیا۔ انہوں نےکہا کہ جامع کے گرد وپیش سیکورٹی فورسز ماضی کی طرح ہی تعینات ہیں۔

جامع کے امام حی سید احمد سعید نقشبندی کے مطابق جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی تب ہی ممکن ہوگی جب جامع کے گرد سیکورٹی حصار کو ہٹایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں