ویڈیومیں دیکھیں! کشمیرمیں مہمان پرندوں کی آمد

شدید سردی کی لہر کے بیچ دنیا کے مختلف حصوں سے تین لاکھ کے قریب مہمان پرندے وارد کشمیر ہوئے ہیں اور مزید پرندوں کے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مہمان پرندوں کی آمد سے کشمیر کے ویٹ لینڈس کی رونق دوبالا ہو گئی ہے جبکہ ویٹ لینڈس کے منتظمین مہمان پرندوں کی خاطر داری میں مصرو ف عمل ہے ۔

وادی میں سردی کی لہر جاری ہے اور رات کے درجہ حرارت میں مزیدکمی ہو رہی ہے۔ پوری وادی سردی کی شدید لپیٹ میں آگئی ہے اور لوگوں نے کانگڑیوں اور گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کردیا گیا ہے جبکہ کانگڑیاں اور کوئلہ خریدنے کے سلسلے میں لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملتی ہے۔

ادھر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد بھی مختلف بازاروںمیں گرم ملبوسات خریدتے ہوئے دیکھے جاتے ہے ۔سردی کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی تین لاکھ کے قریب مہمان پرندوں نے آبی پناہگاہوں کے اردگرد اپنا ڈیرہ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر میں آبی پناہگاہوں ، دریاﺅں ، ندی نالوں کے آس پاس بڑی تعداد میں مہمان پرندے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویٹ لینڈ کے ایک سینئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اگر چہ جھاڑے کے موسم میں دستک دی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی مختلف ملکوں سے مہمان پرندوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے محکمہ کی جانب سے جو اعداد وشمار جمع کئے گئے ہیں انکے مطابق تین لاکھ کے قریب پرندے اس وقت آبی پناہگاہوں ، ندی نالوں ، دریاﺅں کے اردگر دڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور مزید دو سے ڈھائی لاکھ پرندوں کے کشمیر وارد ہونے کا امکان ہے۔ ادھر مہمان پرندوں کی آمد کیساتھ ہی ویٹ لینڈس کی رونق دوبالا ہو گئی ہے جبکہ مہمان پرندوں کی خاطر داری میں ویٹ لینڈ کے ملازمین مصروف عمل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں