چار گھنٹے برف میں چل کر 100 جوانوں نے حاملہ خاتون شمیمہ کو پہنچایا اسپتال، وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا ویڈیو

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوج کے 100 جوانوں نے کیسے چار گھنٹے تک برف میں پیدل چل کر ایک شمیمہ نامی ایک حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچایا۔

نئی دہلی۔ ہندوستانی فوج آج اپنا 72 واں ’ آرمی ڈے‘ منا رہی ہے۔ آرمی ڈے کے اس موقع پر ہر کوئی ملک کی حفاظت میں تعینات فوجیوں پر فخر محسوس کر رہا ہے۔

اسی درمیان جموں وکشمیر سے ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جسے دیکھنے کے بعد آپ کو فوج کے جوانوں پر فخر محسوس ہو گا۔ اس تصویر کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کی حفاظت میں تعینات جوان صرف دشمنوں پر حملہ کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ عام لوگوں کی مدد کے لئے بھی ہر پل تیار رہتے ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوج کے 100 جوانوں نے کیسے چار گھنٹے تک برف میں پیدل چل کر شمیمہ نامی ایک حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچایا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس ویڈیو کو ٹویٹ کیا اور فوج کے جوانوں کو سلام کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اسی کے ساتھ شمیمہ اور ان کے بچے کی اچھی صحت کے تئیں اپنی نیک خواہشات ظاہر کیں۔(نیوز18اردو)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں