شوپیاں فائرنگ معاملہ، عدالت عظمی نے ایف آئی آر میں نامزد فوجی میجر کیخلاف کارروائی پر روک لگائی

سرینگر//عدالت عظمیٰ نے شوپیاں میں 3شہریوں کی ہلاکت کے سلسلہ میں درج ایف آئی آر میں نامزد فوجی میجر کیخلاف مجرمانہ کارروائی کرنئے پر روک لگائی ہے۔ عدالت عظمی نے مرکزی اور جموں وکشمیر حکومتوں کو اس ضمن میں نوٹس اجراءکی ہے۔ عدالت عظمی نے جمووکشمیر حکومت کو فوجی میجر کیخلاف کوئی کارروائی کرنے سے روک لیا ہے۔ ریٹائرڈ لیفٹنٹ کرنل کر م ویر سنگھ نے عرضداشت میں کہا ہے کہ اس کا بیٹا آدیتیہ کمار فرائض انجام دے رہا تھا اوراسے غلط اور فرضی طریقے سے نامزد کیا ہے۔ 10گروال ریجمنٹ کے میجرآدیتیہ کمار کیخلاف شوپیان میں27جنوری میں فائرنگ کے واقعہ ، جس میں 3شہری مارے گئے تھے، ایف آئی آر درج کیاگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں