دسویں جماعت کے نتائج کے منتظر طلاب ہوشیار رہیں /کرائم برانچ

سری نگر، (یو این آئی): کرائم برانچ کشمیر نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں حصہ لینے والے طلبا اور ان کے والدین سے نامعلوم افراد کی فون کالز اٹھانے سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔

کرائم برانچ کشمیر نے پیر کے روز دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے انتظار میں بیٹھے طلاب اور اْن کے والدین کو آگاہی فراہم کی ہے کہ وہ جعلی فون کالوں سے خبر دار رہیں۔کرائم برانچ کشمیر نے اس حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں شامل ہوئے طلبا اور اْن کے والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی فون کالوں سے ہوشیار رہیں۔

اگر کسی کو جعلی فون کال کے ذریعے کوئی نامعلوم شخص اپنے آپ کو بورڈ کا عہدیدار جتلاکر ان امتحانات میں کامیاب کرانے کے لئے مدد کی پیشکش کرتا ہے تو فوری طورپر وہ کرائم برانچ کی موبائیل ایپ، ای میل sspcrimkmr@jkpolice.gov.in یا پھر ہیڈ آفس کے ساتھ رابط قائم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں