Representational pic
Representational pic
Representational pic

کل پیش آئے واقع کے تناظرمیں صورتحال

سرینگر :جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نئی دلی سے ہنگامی طور سرینگر پہنچ گئیں ۔

اور یہاں پہنچنے کے فوراََبعد انہوں نے تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں پولیس اور سول حکام سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ نے کھڈونی میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر سخت افسوس اور دکھ کا اظہارکیا۔

اس دوران محبوبہ مفتی نے آصفہ کے قتل اور عصمت دری معاملہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری بیانات سے ا س کیس پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے ۔

اور اس سنگین جرم میں ملوث افراد کو کافرکردار تک ہر صورت میں پہچایا جائے گا۔

اس دوران وادی بھر میں آج علحیدگی پسندوں کی کال پر مکمل ہڑتال جاری ہے۔جس سے تمام معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔

جبکہ یونیورسٹی سطح کے تمام امتحانات کو بھی ملتوی کیا گیا ہے۔

واضع رہے کل کولگام میں پرُ تشدد واقعات میں چار عام شہری جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں