پلوامہ مُدبھیڑ : ایک ملی ٹنٹ کی لاش برآمد ،دو بھاگنے میں کامیاب

جموں کشمیر پولیس نے ہفتہ کی صبح کہا ہے کہ پلوامہ کے چھتپورہ علاقے میں ہوئی خونین جھڑپ کی جگہ سے ایک ہی ملی ٹنٹ کی لاش برآمد ہوئی ہے ،جبکہ باقی دو بھاگنے میں کامیاب ہوئے ہیں
اس سے پہلے جمعہ کی شام کو ڈی جی پی پولیس ایس پی وید نے ایک ٹویٹ کے ذریعے تینوں ملی ٹنٹوں کے مارے جانے کی اطلاع دی تھی ۔
ایک پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلا تھا کہ تینوں ملی ٹنٹ مکان میں چھپے ہوئے ہیں لیکن آخری تلاشی کے دوران مکان سے ایک ہی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
جبکہ مارے گئے ملی ٹنٹ کی شناخت سجاد احمد شاہ ساکنہ چوگل ہندواڑہ کے طور پر کی گئی ہے ۔سجاد لشکر طیہ سے وابستہ تھے۔
وہیں جھڑپ کی جگہ جمع ہوئے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے فورسز نے پیلٹ گن کا استعمال کیا ،جس سے فیضان احمد خان نامی طالب علم کے پیٹ میں گولی لگنے سے موت ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں