جہلم کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر ،وسطی کشمیر میں سیلاب آنے کا الرٹ جاری

حکام نے ہفتہ کے روز دریائے جہلم کا پانی خطرے کے نشان ۱۸ فٹ کے اوپر آنے کے بعد سرینگر اور وسطی کشمیر کے دیگر اضلاعات میں سیلاب آنے کا الرٹ جاری کیا ہے ۔
وہیں اسی طرح سے سنگم سے جہلم کا پانی ۲۱فٹ کے اوپر چلے جانے کے بعد جمعہ کی شام کو وسطی کشمیر میں بھی سیلاب آنے کا علان کیا گیا تھا ۔
جبکہ آج صبح آٹھ بجے کے قریب سنگم کے قریب پانی کی سطح ۲۳فٹ تک پہونچ گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں