گھریلو جھگڑے میں بارہ مولہ کے زخمی ہونے والے نوجوان کی اسپتال میں موت

بارہمولہ ضلعے کے دلنہ علاقے سے تعلق رکھنے والے اکیس سالہ ساقب احمد وارنامی نوجوان سترہ دن پہلے گھریلوتنازعے کے دوران ہوئے جھگڑے میں آج صبح اسپتال میں دم توڑ گئے ۔
رپورٹس کے مطابق دو گروپوں میں ہوئے جھگڑے میں ساقب زخمی ہوئے تھے ،جو سترہ دن بعد اسپتال میں دم توڑ گئے ۔
وہیں پولیس نے جی این ایس نیوز کو بتایا ہے کہ اس کیس کے معاملے میں پہلے سے ہی ایف آئی آر زیر نمبر 95/2018 پولیس چوکی دلنہ میں درج ہے ۔
جبکہ جن تین ملزموں کو گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پررہا کیا گیا تھا ،اب تینوں پرقتل کا مقدمہ لگا کے جلد ہی گرفتار کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں