جموں صوبے میں طوفانی بارشوں سے تین ہلاک

حکام کے مطابق جموں میں مسلسل ہور ہی بارشوں کی وجہ سے تین ہلاک ہوئے ہیں ،جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔
اطلاعات کے مطابق اکھنور سیکٹر کے نتُل پھل گاؤں سے تعلق رکھنے والے ہر بینس لال نامی شخص ندی کو پار کر رہے تھے جب انہیں پانی کے تیز بہاؤ نے اپنے ساتھ لے لیا، اوران کی لاش برآمدکرنے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی گئی ہے ۔
وہیں کشتواڑ میں ایک جھونپڑی پر درخت گرنے سے جمیلہ نامی خاتون جاں بحق ہوئی،جبکہ اس حادثے میں خاتون کی بیٹی زخمی ہوئی جسے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا ۔
دوسری اور پونچھ ضلعے کے سرنکوٹ علاقے میں کل پانی کے تیز بہاؤ نے ۲۲سالہ انزراحمد نامی نوجوان کو اپنے ساتھ بہا لیا ،جبکہ ان کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں