تحریک حریت نے کی ماری گئی سکھ لڑکی کے لواحقین سے تعزیت

خبر اُردو نیوز :
تحریک حریت جموں وکشمیر کی طرف سے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چھانہ پورہ سرینگر میں اقلیتی سکھ برادری سے تعلق ر کھنے والی جواں سال لڑکی پرمجیت کور کے ناحق قتل ہونے پران کے لواحقین کے گھر جا کرہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
تنظیم کی طرف سے جاری کئے گئے ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک حریت کے چیر مین محمد اشرف صحرائی کی ہدایت پر ایک وفد نے غمزدہ کنبے کے گھر جا کر ان کی ڈھارس بند ھاتے ہوئے پرمجیت کور کی پُر اسرار ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افراد کو کھلے عام پھانسی دینے کی مانگ کی ۔
واضح رہے لڑکی کے لواحقین کے مطابق لڑکی کا قتل ۳ دن پہلے سرینگر کے علاقے مہجور نگر میں اسکے سسرال والوں نے کیا ،جبکہ ماری گئی لڑکی ۴ مہینے کی حاملہ تھی اور اسکی ایک پانچ سالہ بچی بھی ہے ۔
وہیں پریس رلیز میں کہا گیا ہے کہ تحریک حریت کے ذمہ دار منظور احمد نے پلوامہ معرکے میں مارے گئے ملی ٹنٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے تعزیتی مجلس سے خطاب بھی کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں