پنجاب کی دوشیزہ سرینگر سے پراسرار طور پر لاپتہ

سری نگر: پنجاب سے تعلق رکھنے 17سالہ دوشیزہ سرینگر سے پُر اثرار طور پرلاپتہ ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں ان کے اہلخانہ میں سخت تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے ۔
سرینگر پولیس نے گر داس پور پنجاب سے تعلق رکھنے والی 17سالہ دوشیزہ مسکان (گڈی) کی تلاش کے لئے عوام سے تعاون طلب کیا ہے ۔پولیس زرائع نے بتایا کہ راجباغ کے ایک ہوٹل میں قیام پزیر گر داس پور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پولیس اسٹیشن راجباغ میں شکایت درج کی کہ ان کی بیٹی ہوٹل سے 2جولائی شام کو باہر نکلی تاہم بعد میں وہ پھر واپس نہیں لوٹی ،راجیو کمار نے پولیس کو بتایا کہ وہ راجباغ کے ایک ہوٹل میں اہلخانہ کے ہمراہ ٹھہرے تھے کہ اس دوران سو موار کی سہ پہر مسکان ہو ٹل سے باہر نکلی تاہم بعد میں واپس نہیں لوٹی، انہوں نے بتایا ہے کہ ، اگر چہ ہم نے مسکان کی ہر جگہ تلاش کی تاہم اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ۔اس دوران پولیس نے راجیو کمار کی شکایت پر گمشدگی کا مقدمہ زیر نمبر 35/2018زیر دفعہ 363درج کر کے مسکان کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی ۔KNS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں