بال تل علاقے میں زمین کے کھسکنے سے ۵ یاتریوں کی موت، کئی زخمی

گاندربل ضلعے کے بال تل علاقے میں بادل پھٹنے کی وجہ سے اچانک آئے سیلاب کے بعد زمین کے کھسکنے سے ۵ یاتریوں کی موت ہونے کے علاوہ کئی زخمی ہوئے ہیں ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کل شام کو براری مرگ اور ریل پٹری میں بال تل کے نزدیک بادل پھٹنے سے علاقے میں سیلاب آنے کے بعد زمین کھسکنے سے یہ حادثہ پیش آیا ،جس میں ۵ یاتریوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے ،وہیں زخمیوں میں تین کی حالت خراب بتائی جا رہی ہے ۔
وہیں اس سال اب تک ۵۴۸۳۳ یاتریوں نے امرناتھ گھپا کے درشن کئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں