موسم خراب ہونے کی وجہ سے یاترا ملتوی

امرناتھ یاترا آج بال تل اور پہلگام کے راستے کل رات شدید بارشوں کی وجہ سے روک دی گئی ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق امرناتھ یاترا باتل کے راستے خراب موسم اور سڑک کی خراب صورتحال کو دیکھتے ہوئے روک دی گئی ہے ۔
اسی طریقے سے پہلگام راستے سے بھی یاترا کو موسم خراب ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا ہے ،جبکہ کسی یاتری کو آج ننوان بیس کیمپ سے گھپا کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔
وہیں آج صبح ۳۷۰۸ افراد پر مشتمل یاتریوں کا قافلہ جموں سے وادی کی طرف روانہ کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں