پی ڈی پی سے ناراض ممبران جلد ہی بھاجپا میں شامل ہوسکتے ہیں ،کو ندر گپتا

خبر اُردو نیوز :
ریاست میں این سی اور کانگریس کے بیچ سرکار بنانے کی قیاس آرائیوں کے ورمیان بی جے پ لیڈر کوندر گپتا نے کہا ہے کہ وختلف پارٹیوں کے ناراض ممبران اسمبلی کی مدد سے ریاست میں جلد ایک نئی حکومت بنانے کا امکان ہے ۔
نیوز ۱۸ کے ساتھ با ت کرتے ہوئے بھاجپا لیڈر نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں نہ صر ف پی ڈی پی کے ممبران اسمبلی بلکہ این سی اور کانگریس کے غیر مطمئن ممبران بھی حکومت کی تشکیل کیلئیایک نئے محاذ میں شام ہوسکتے ہیں وہیں پارٹی سے ناراض عمران رضا انصاری اور عابد انصاری کو بھا جپا میں شامل کئے جانے کے سوال پر موصوف نے کہا ہے کہ ممبران اسمبلی اپنی پارٹی سے ناراض ہیں اور جلد ہی ایک نیا محاذ بنا سکتے ہیں ۔واضح رہے بی جے پی کے پاس ۲۵ ممبران اسمبلی ہیں اور حکو مت بنانے کے لئے اسے مزید۱۹ ممبران کی ضرورت ہے ۔وہیں پی ڈی پی کے ناراض ممبران جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں