نگین جیل میں کشتی اُلٹنے سے دو افراد ڈوبے ،ایک کی لاش برآمد

سرینگر میں واقع نگین جھیل میں کشتی الٹ جانے سے دوافراد ڈوب گئے تھے ،جن میں سے آج صبح ایک شخص شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کشتی ڈوبنے کا یہ واقع کل شام آئی تیز آندھی کے دوران پیش آیا ،جبکہ کشتی میں سوار چارافرادمیں سے دو نے تیر کے اپنی جان بچائی وہیں دو افراد ڈوب گئے ،جن میں سے آج صبح ایک کی لاش برآمد کی گئی ہے ،جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں