پلوامہ بند ،فورسز پر جائیداد کو نقصان پہونچانے کا الزام

پلوامہ کے روہمو گاوں کے مقامی لوگوں نے فورسزپر مکانوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ جوانوں کی بھی پٹائی کی ہے ،اس کے احتجاج میں علاقے کو آج بند رکھا گیا ہے ۔
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ فورسز کل رات ۱۰ بجے اس علاقے میں گھسے اور صبح ۳بجے تک رہے ،اس دوران انہوں نے مکانوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ کچھ جوانوں کی پٹائی بھی کی ہے ۔ جبکہ فورسز نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے ۔وہیں ایس پی پلوامہ نے کہا ہے کہ انہوں نے مقامی لوگوں کی طرف سے اس معاملے میں شکایت درج کرائی گئی ہے ،اور کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں