برہان وانی کی برسی پر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے کشمیر بند کا اعلان

مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے۸جولائی کو ملی ٹنٹ برہا ن وانی کی برسی پر کشمیر بند رکھنے کی کال دی ہے ۔
مزاحمتی قیادت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ قیادت کی طرف سے ۸جولائی کو مارے گئے ملی ٹنٹ کمانڈر برہان وانی کے گاؤں ترال میں عوامی میٹنگ منعقد کی جائے گئی ،وہیں بیان میں کہا گیا ے کہ ملی ٹنٹ برہان وانی سمیت باقی ۱۲۶ مارے گئے افراد کو خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے ۶جولائی بروزجمعہ کو تمام ائمہ مساجد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس روز ان کی یاد میں دعائیہ مجالس کا انعقا د کریں ۔
مشترکہ مزاحمتی قیادت کے بیان میں وزیر اعظم کے حالیہ بیان کو حقیقت سے دور قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ایسے بے بنیاد اور غیر اہم بیان دینا اصل میں بھارتی سیاسی قیادت کی غیر سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں