راجناتھ سنگھ کی گورنر این این ووہرا سے ملاقات،سیکورٹی صورتحال پر ہوئی بات

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ بدھ شام کو ریاست کے دو روزہ دورے پر اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سرینگر پہونچ گئے ۔
سرکاری ترجمان کے مطابق راجناتھ سنگھ نے ریاستی گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ،جس میں انہوں نے ریاست کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،وہیں ترقیاتی پروگراموں کی عمل آوری کے علاوہ نوجوانوں کوترقیاتی عمل میں شریک کرنے کے معاملات پر بھی بات ہوئی ۔
بتادیں وزیر داخلہ اپنے دو روزہ ریاستی دورے کے دوران ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ امرناتھ گھپا کا بھی درشن کریں گے ۔
وزیر داخہ کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بھی ہیںْ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں