صرف امن سے ’’ترقی یافتہ اور خوشحال جموں کشمیر ‘‘کا خواب پورا ہو سکتا ہے ، راجناتھ سنگھ

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ اور خوشحال جموں وکشمیر کا خواب صرف امن سے پورا کیا جا سکتا ہے ۔
اپنے دو روزہ ریاستی دورے کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مرکزکا پختہ عزم ہے کہ ریاست میں میں ایک دیانت دار اور موثر انتظامیہ کے ذریعہ امن ،استحکام اور خوشحالی لائی جائے ۔
وہیں انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ گو رنر اور ریاستی انتظا میہ کے ساتھ ریاستی صورتحال کا جائز ہ لیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا‘‘ ۔راجناتھ سنگھ ریاست کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں