جاوید بیگ بھی پی ڈی پی سے باغی ہوگئے کہا پی ڈی پی میں صرف چاپلوس لوگوں کی جگہ ہے

خبر اردو
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سے وابستہ ایک اور ممبر اسمبلی جاوید حسین بیگ نے بھی پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کی الم بلند کرتے ہوئے پارٹی صدر محبوبہ مفتی پر الزام عائد کیاکہ انہوں نے اہم معاملات کے حوالے سے پارٹی ممبران اسمبلی کے ساتھ کبھی صلح مشورہ نہیں کیا. دلی کی ایک نیوز ویب سائٹ سکراول کو دئے گئے انٹریو میں ایم ایل اے بارہمولہ جاوید بیگ نے کہا ہے کہ محبوبہ مفتی جب وزیر اعلی بنیںٰ تب سے وہ ہم سے دور ہوتی گئیں اور ان لوگوں سے مشورے لینے لگی جن کی نیت پارٹی کے تئیں کبھی صاف نہیں تھی ،یہی وجہ ہے کہ ان پر بھروسہ کر کے آ ج ناکام ہوگئیں ۔بیگ نے کہا کہ انہوں نے پی ڈی پی میں ۲۰ سال ضائع کئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ’’ محبوبہ مفتی کے ارد گرد کچھ چاپلوس لوگ اسے کہتے تھے کہ وہ شیر کشمیر سے بھی بہتر لیڈر ہیں‘‘۔
واضح رہے اس سے پہلے تین پی ڈی پی ممبران نے پارٹی پر شدید الزامات لگا کر پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا ہے ۔جبکہ اب اس فہرست میں جاوید بیگ اور ممبر اسمبلی نور آ باد کولگام عبدالمجید پڈرو کا بھی اضافہ ہوا ہے
رپورٹس کے مطابق ۱۴ کے قریب پی ڈی پی ممبران پارٹی کو خدا حافظ کہہ کے بھاجپا کا ساتھ دے کے سرکار بناسکتے ہیں ۔
پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق اگر حکومت نہ بنی تو کچھ باغی ممبران کانگریس اور کچھ این سی میں شامل ہو سکتے ہیں ۔
وہیں بھاجپا ۔پی ڈی پی اتحاد ٹوٹنے سے وادی میں سیاسی بحران پیدا ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں