مشتبہ ملی ٹنٹوں نے کیا شوپیان میں پولیس اہلکار کو اغوا

آج شام مشتبہ جنگجوؤں نے شوپیان میں ایک پولیس اہلکار کو اغوا کیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق شوپیان کے ویہل گاؤں کے جاوید احمد ڈار نامی پولیس اہلکار کو مشتبہ جنگجوؤں نے تب اغوا کیا جب وہ میڈیکل دکان کیطرف جا رہا تھا ۔
پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار کو چار مشتبہ جنگجوؤں نے اغوا کر کے کسی گمنام جگہ لے گئے ہیں ۔
تاہم فورسز کی طرف سے علاقے کا گھراؤ کر کے مشتبہ جنگجوؤں کو پکڑنے کے لئے تلاشی کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں