اغوا کئے گئے پولیس اہلکار کی لاش کلگام سے برآمد

کل شام اغوا کئے گئے پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش کلگام سے آج صبح برآمد کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کل شام جنگجوؤں نے جاوید احمد ڈار نامی اہلکار کو شوپیان کے وہیل گاؤں سے اغوا کیا تھا ۔آج صبح مقتول کی لاش کلگام کے پاریون گاؤں میں پائی گئی ہے ۔
اسکے بعد پولیس کی ٹیم نے اس جگہ پہونچ کے لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔ میڈیکل و قانونی لوازمات کے بعدلاش کو لواحقین کے حوالے کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں