جموں،جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز جموں میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع سے لوگ ریلی میں شرکت کے لئے جوق در جوق پہنچ رہے ہیں۔
ان کے مطابق کشمیر کے دس اضلاع سے بھی بھاجپا کے کارکن اور عام لوگ ریلی میں شریک ہونگے۔
انہوں نے ریلی میں تمام خطوں کے لوگوں کی ریکارڈ توڑ شرکت کا دعویٰ کیا ہے۔
رویندر رینا نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے جموں وکشمیر کو امن کا گہوارا بنایا ، دفعہ 370کی منسوخی کے باعث یونین ٹریٹری میں امن، ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوا ہے۔
بھاجپا صدر نے بتایا کہ ریلی کو کامیاب بنانے کی خاطر بی جے پی نے سبھی تیاریاں مکمل کی ہیں ۔
یو این آئی- ارشید بٹ