جموں و کشمیر: کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

سری نگر، جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارد ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔

سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کشتواڑ میں منگل کی صبح 6 بجکر 36 منٹوں پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارد ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔

تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں