جموں، وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر مندروں کے شہر جموں کی قابل دید زیبائش و آرائش کی گئی ہے۔
وزیر اعظم کے استقبال کے لئے شہر بنٹنگز اور ہورڈنگز سے آراستہ و پیراستہ کیا گیا ہے جس سے شہر ایک تہوار کا نظارہ پیش کر رہا ہے اور وی آئی آئی پیز کی محفوظ اور بلال خلل نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں اور گلی کوچوں میں سیکورٹی کے فقیدلامثال انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مولانا آزاد اسٹیدیم کے باہر جہاں وزیر اعظم ایک عظیم الشان ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں، لوگ قطاروں میں ان کا انتظار کر رہے ہیں اور ان کو سننے کے لئے بے تاب نظر آ رہے ہیں۔
بتادیں کہ وزیر اعظم 20 فروری کو اپنے دورہ جموں کے دوران کروڑوں روپیوں مالیت کے کئی پرجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔
یو این آئی ایم افضل